لاہور(سپورٹس ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ میں تبدیلیوں کا عمل جاری ہے ،اسی سلسلے میں پی سی بی کی ڈائریکٹر ایچ آرسرینا آغا بھی عہدے سے الگ ہوگئی ہیں۔
نجی ٹی وی چینل کے مطابق سرینا آغا گزشتہ روزبورڈ حکام سے الوداعی ملاقات کرکے گھر چلی گئیں جب کہ بورڈ کے چیف میڈیکل آفیسر نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر کے بھی چھٹی پر جانے کا امکان ہے۔









