بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی چودھری اشرف کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور

سرکاری اراضی کی دستاویزات میں ردوبدل کے الزام میں لاہور کی مقامی عدالت نے مسلم لیگ ن کے ایم این اے چودھری اشرف کا دو روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا۔
محکمہ اینٹی کرپشن نے سرکاری زمین کی دستاویزات میں ردوبدل کرنے کے الزام میں مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی چودھری اشرف کو عدالت میں پیش کیا۔ محکمہ اینٹی کرپشن کے وکیل نے بتایا کہ چودھری اشرف کو سرکاری اراضی کے دستاویزات میں جعل سازی کرنے پرگرفتارکیا گیا، جسمانی ریمانڈ دیا جائے۔
عدالت نے چودھری اشرف کیخلاف جسمانی ریمانڈ کی درخواست منظور کرتے ہوئےآئندہ سماعت پر تفتیشی افسر سے رپورٹ طلب کرلی۔
خیال رہے کہ گزشتہ روز اینٹی کرپشن پنجاب نے ساہیوال سے مسلم لیگ (ن) کے رکن قومی اسمبلی کوچودھری اشرف کو گرفتار کرلیا تھا۔