لاہور:وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ حکومتی اخراجات کم کرکے عوام کی ترقی پر لگا رہی ہے،تیز رفتاری سے کام کررہے ہیں منصوبے مکمل کریں گے۔ایک اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ جتنا بھی وقت ہے عوام کی خدمت او رمسائل کے حل پر لگائیں گے،پی ڈی ایم کی کوئی پرواہ نہیں، صرف صوبے کے عوام کی خدمت پر توجہ ہے،شہبازشریف وزیراعظم بن کر ایکسپوز ہوگئے ہیں۔ چودھری پرویزالہٰی نے کہا کہ شہباز شریف نے 20سال کے دوران گجرات میں کوئی کام نہیں کیا،قوم کے بچوں کو صحیح سمت میں لے جانا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہماری نیت صاف ہے دین کیساتھ ساتھ مخلوق کی بھی خدمت کررہے ہیں۔
پی ڈی ایم کی کوئی پرواہ نہیں، عوام کی خدمت پر توجہ ہے،وزیراعلیٰ پنجاب








