بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

گورنر سندھ سے MQM وفد کی ملاقات، مختلف دھڑوں کو متحد کرنے پر گفتگو، ذرائع

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) گورنر سندھ کامران ٹیسوری سے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ خالد مقبول اور رابطہ کمیٹی کے 35سے زائد اراکین نے بدھ کی شب ملاقات کی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے کے معاملے پر طویل مشاورت ہوئی،ذرائع کا کہنا ہے کہ وفد نے سندھ بالخصوص کراچی کی سیاسی صورتحال، بلدیاتی الیکشن اور پیپلز پارٹی سے معاہدے کے معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا، ملاقات رات گئے تک جاری رہی۔