لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان کرکٹ بورڈ کی مینجمنٹ کمیٹی نے بے جان پچز بنانے پر انکوائری شروع کر دی ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق انگلینڈ ، نیوزی لینڈ ، ٹیسٹ سیریز میں غیر معیاری پچز پر نئی مینجمنٹ کو تشویش ہے ، پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی نے بے جان پچز بنانے پر انکوائری شروع کر دی ،ہوم سیریز میں پاکستان کو آسریلیا ، انگلینڈ کی سیریز میں شکست ہوئی ،راولپنڈی سٹیڈیم کو ڈیڈ پچ کی وجہ سے د وڈی میرٹ پوائنٹس ملے ،پاک نیوزی لینڈ کے درمیان پہلے ٹیسٹ میچ کی پچ پر بھی تنقید کا سامنا ہے ۔









