بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

وزیراعظم کومعلوم ہےکیاہونے جارہاہے اس لیے ان کی نظریں الیکشن پرہیں ،عبدالباسط

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )سابق پاکستانی سفارت کار عبد الباسط کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان جو بیانیہ بنانے کی کوشش کر رہے ہیں اس سے تعلقات خراب ہونے کا امکان رہتا ہے ۔

نجی ٹی وی سے گفتگو میں سابق سفارت کار عبد الباسط نے کہا کہ غیر ملکی خط کا معاملہ قومی سلامتی کمیٹی میں اٹھانا اچھی بات ہے، سلامتی کمیٹی نے اس پر اعلامیہ جاری کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ قومی سلامتی کمیٹی کے اعلامیے اور وزیراعظم کی تقریر میں مطابقت ہونی چاہیے تھی مگر ان کی تقریر سیاسی تقریر تھی۔

سابق سفیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم کو معلوم ہے کہ کیا ہونے جا رہا ہے اس لیے ان کی نظریں الیکشن پر ہیں ہم ایک اہل کار کی بات کر رہے ہیں ، ملک کی بات نہیں کر رہے، اہل کار سے غلطیاں ہو جاتی ہیں۔