بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

طاقتور ملک ناراض ہوگیا ، روس کا دورہ کیوں کیا؟خارجہ پالیسی کے لئے ضروری ہے کہ وہ قوم کے مفاد میں ہو، وزیراعظم

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیرا عظم عمران خان نے سکیورٹی ڈائیلاگ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیکورٹی ڈائیلاگ ملک کے مستقبل کے لئے بہت اہم ہے،ہم نے کبھی پہلے سکیورٹی کی بات نہیں کی، ہمارے دماغ میں پہلے سیکورٹی مطلب فو ج تھا،فوج سکیورٹی اس طرح سکیورٹی نہیں دے سکتا جسطرح عوام دیتی ہے، ہمارے ملک کے اندر ایک طبقے نے سب کو دبادیا ہوا ہے۔لوگ کہتے ہیں ووٹ لینے کے لئے مذہب کار ڈ استعمال کررہا ہوں، کوئی بھی معاشرہ قانون کی حکمرانی کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا۔ جب تک طاقتور قانون کے نیچے نہیں آتا معاشرہ آگے نہیں جاسکتا ۔ تعلیم اور صحت کے نظام میں فرق پید ا کیا گیا۔ ریاست مدینہ کا ماڈل سمجھ جائے تو وہی نیشنل سکیورٹی ہے۔ملک میں سارا اچھی تعلیم اور صحت کا نہ ہونا ہے۔ ملک میں صحت ، تعلیم اورانصاف کے درمیان فرق ختم کرناہوگا۔خوداری اور آزاد خارجہ پالیسی ملک کے لئے سب سے اہم ہے، ملک کو خودانحصاری نہ ہونے کی وجہ سے نقصان ہوا۔ ہمارے ملک کی آزاد خارجہ پالیسی رہی ہی نہیں ۔جو قوم بیرونی امداد پر انحصار کر تی ہے وہ کامیاب نہیں ہوتی۔خارجہ پالیسی کے لئے ضروری ہے کہ ملک کے مفاد میں ہو۔نائن الیون کے بعد جنگ سے ہمیں کیا نقصان ہوا اس پر کسی نے توجہ دی ہی نہیں۔ طاقتور ملک ناراض ہوگیا ، روس کا دورہ کیوں کیا؟بھارت پابندی کے باوجود روس سے تیل خرید رہاہے، بھارت جو اس کا اتحادی ہے رو س کی پوری مدد کررہاہے۔ اپوزیشن کے لوگ کہہ رہے ہیں کہ ہم نے امریکہ کو ناراض کردیا۔غریب سے غریب آدمی بھی آج پرائیویٹ ہسپتال میں 10 لاکھ روپے تک اپنا مفت علاج کررہاہے۔ اگر بھارت خود مختار ہے تو ہمیں بتائیں کہ ہماری خارجہ پالیسی کیاہے۔