بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عظیم فٹ بالر پیلے انتقال کرگئے

 ساؤ پاؤلو برازیل (مانیٹرنگ ڈیسک) دنیائے فٹبال کے بے تاج بادشاہ برازیل کے لیجنڈ پیلے جمعرات کی شب برازیل کے شہر ساؤ پاؤلو کے البرٹ آئن اسٹائن اسپتال میں انتقال کر گئے، ان کی عمر82برس تھی وہ23 اکتوبر 1940 کو پیدا ہوئے تھے، ستمبر 2021 میں پیلے میں بڑی آنت کے کینسر کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد ٹیومر نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا تھاپیلے نے اپنے22سالہ کیریئر میں 1363میچ کھیلے 1279 گول کیے۔ تاریخ کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تین ورلڈ کپ 1958، 1962 اور 1970 جیتے، 1977 میں ریٹائر ہوئے، انہوں نے15سال کی عمر میں فٹبال کا آغاز کیا اور16سال کی عمر میں برازیل ٹیم کا حصہ بنےانہوں نے کلب کی سطح پر659میچوں میں643گول اسکور کئے، انہیں کئی عالمی اعزاز سے بھی نواز گیا، انہیں برازیل میں کنگ آف فٹبال مانا جاتا تھا، برازیل میں ان کے انتقال پر سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔