اسلام آباد(ممتا زنیوز )پاک بحریہ نےانٹیلیجنس کی معلومات کی بنیاد پر سمندر میں انسداد منشیات آپریشن کیا،آپریشن کے دوران دو کشتیوں سے 1500 کلوگرام حشیش جبکہ 143 کلوگرام کرسٹل آئس ضبط کی گئی،ترجمان پاک بحریہ نےکہاکہ ضبط کی جانے والی منشیات کی قیمت عالمی مارکیٹ میں تقریبا 2 ارب روپے ہے،منشیات سمگلنگ کے خلاف کامیاب آپریشن پاک بحریہ کی سمندر میں مؤثر نگرانی کا نتیجہ ہے،پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور قانون کی عملداری کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی
پاک بحریہ ملکی سمندری حدود میں غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام اور قانون کی عملداری کے لیے اپنی کاوشیں جاری رکھے گی،ترجمان








