بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رضوان نے اوکاڑہ سے سائیکل پر کراچی آنیوالے مداح کی خواہش پوری کردی

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے اپنی اور کپتان بابر اعظم کی محبت میں اوکاڑہ سے کراچی آنے والے مداح کی خواہش پوری کردی۔

سوشل میڈیا پر مداح کی رضوان سے ملاقات کی ویڈیو شیئر کی گئی ہے جس میں مداح کو رضوان سے ملاقات کے دوران محبت کا اظہار کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔

ملاقات میں مداح نے رضوان کو ان کی تصویر بھی تحفے میں دی جس پر  رضوان نے مداح کو گلے لگایا اور  اس کی شرٹ پر آٹوگراف بھی دیا۔

یاد رہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم اور وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا فین 4 دن کا سفر طے کر کے موٹر سائیکل پر کراچی پہنچا تھا۔

ضلع اوکاڑہ کے چھوٹے سے گاؤں کا رہائشی پاکستان ٹیم کا فین اعجاز احمد پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ دیکھنے کے لیے موٹرسائیکل پر چار روز کا مسلسل سفر طے کرنے کے بعد کراچی پہنچا تھا۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے اعجاز احمد کا کہنا تھا میں بابر اعظم اور محمد رضوان سمیت پوری پاکستانی ٹیم کا فین ہوں، ان دونوں سے ملنے کا خواہشمند ہوں۔