بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلدیاتی الیکشن،عدالتی حکم سرآنکھوں پر،مگر قابل عمل نہیں،وزیرداخلہ

اسلام آباد (ممتازنیوز) وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 31 دسمبر کو ہی کرانے کے حکم کو ناقابل عمل قراردیتے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن میں چارسے پانچ ماہ لگیں گے۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے راناثناللہ نے کہاکہ عدالت کا حکم سر آنکھوں پر، مگر قابل عمل نہیں ہے۔انہوں نے کہاکہ اسلام آباد میں پہلے سے ہی تھریٹ الرٹ ہے، کچھ دنوں پہلے ہی اسلام آباد میں حملہ ہوچکاہے ۔انہوں نے کہاکہ بلدیاتی الیکشن چارسے پانچ ماہ لگیں گے،عام انتخابات اکتوبر میں ہی ہوگا،آٹھ سے دس ماہ چاہئیں۔