بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت جلتی گاڑی سے خود باہر نکلے، لوگ رقم لوٹتے رہے

بھارتی کرکٹر ریشبھ پنت خوفناک حادثے کا شکار ہونے کے بعد اپنے دم پر جلتی گاڑی کے لیے نکلے جب کہ جو لوگ حادثے کے بعد جمع ہوئے تھے وہ کرکٹر کی گاڑی سےر قم لوٹ کر فرار ہوگئے۔
بھارت میڈیا کے مطابق ریشبھ پنت کی گاڑی کو اتراکھنڈ میں روکڑی کے قریب حادثہ پیش آیا تھا۔ ان کی گاڑی مٹی کے ایک ڈھیر سے ٹکرانے کے بعد قلابازیاں کھاتے ہوئے سڑک کنارے لگی لوہے کی ریلنگ سے ٹکرائی اور اس میں آگ بھڑک اٹھی۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ریشبھ پنت شدید زخمی ہوگئے لیکن گاڑی کی کھڑکی توڑ کر باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے۔ باہر نکلنے کے بعد انہوں نے خود فون کرکے ایمبولینس بلائی اور پولیس کو بھی فون کیا۔
بھارتی جریدے کے مطابق اس دوران جو لوگ جمع ہوئے وہ کرکٹر کی مدد کرنے کے بجائے ان کی گاڑی میں موجود ایک تھیلے سے رقم نکال کر فرار ہوگئے۔
آگ لگنے کے باعث ریشبھ پنت کی گاڑی مکمل طور پر جل گئی۔ اس کی تصاویر شوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
بھارتی کرکٹر کو ایمبولینس کے عملے نے پہلے مقامی اسپتال پہنچایا جہاں سے انہیں دیرادون کے میکس اسپتال منتقل کیا گیا۔
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ریشبھ پنت کی حالت اب بہتر ہے۔