بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع

اسلام آباد:وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات کرانے کی تیاریاں دوبارہ شروع کردی گئیں۔
ذرائع کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے تیاریوں کے سلسلے میں بیلٹ پیپرز تمام ریٹرننگ افسران کے حوالے کر دیے گئے۔ بیلٹ پیپرزڈسٹرکٹ ریٹرننگ افسر کی جانب سے آراوز کے حوالے کئے گئے۔
الیکشن کمیشن کی جانب ریٹرننگ افسران کو چھٹی کے روز بیلٹ پیپرز حاصل کرنے کیلئے طلب کیا گیا تھا۔
اس سے قبل صدر مملکت نے اسلام آباد لوکل گورنمنٹ ترمیمی بل بغیر دستخط واپس بھجوادیا۔
صدر مملکت عارف علوی نے آئین کے آرٹیکل 75 کی شق (1) (b) کے تحت اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری لوکل گورنمنٹ (ترمیمی) بل 2022 کو بغیر دستخط کے واپس کر دیا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا ہے کہ اس بل کی وجہ سےبلدیاتی انتخابات میں مزید تاخیر ہو گی، وفاقی حکومت کے عجلت میں اٹھائے گئے اقدامات کے نتیجے میں انتخابی عمل میں دو بار تاخیر ہوئی جو جمہوریت کے لیے مثبت نہیں۔
ایوان صدر کی جانب سے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت کے مندرجہ ذیل غلط اقدامات کی وجہ سے اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) میں انتخابات نہیں ہو سکے۔