بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جام کمال نے عبدالقدوس بزنجو حکومت پر آسامیاں فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا

کوئٹہ: سابق وزیراعلیٰ جام کمال خان نے عبدالقدوس بزنجو حکومت پر آسامیاں فروخت کرنے کا الزام عائد کردیا۔

اپنے بیان میں جام کمال نے کہا کہ بلوچستان میں سیکرٹریٹ میں نائب قاصد اور ڈرائیورز کے عہدے کے لیے 15 لاکھ اور اسٹینوگرافر کی پوسٹ کے لیے 40 لاکھ کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ایس اینڈ جی اے ڈی کو معلوم ہونا چاہیے کہ کیا ہو رہا ہے، عہدوں پر تعینات افراد سرمایہ کار ہوں گے، نہ کہ ملازم، اس ماحول میں کچھ لوگ ذمہ دار ہیں اور ان کا سب کچھ پتا ہے۔