بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کی پوسٹنگ سے متعلق کبھی بات نہیں کی، عمران سابقہ بیان سے مُکر گئے

لاہور(نیوز ڈیسک)چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان چیف الیکشن کمشنرکی اہلیہ کی پوسٹنگ سے متعلق اپنےبیان سے مُکرگئے،گزشتہ روزلاہور میں صحافیوں سےگفتگو میں عمران خان نےکہا کہ انہوں نے چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کی پوسٹنگ سے متعلق کبھی کوئی بات نہیں کی، کبھی ایسانہ کہا کہ چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کوبطور رشوت بڑا عہدہ دیا گیا۔یاد رہےکہ عمران خان نے 8 جولائی کو خوشاب جلسے میں چیف الیکشن کمشنرکی اہلیہ کی پوسٹنگ پربات کرتے ہوئے کہا تھا کہ چیف الیکشن کمشنر کی اہلیہ کو ایسا عہدہ دیا گیا ہے جس میں بہت پیسا بن سکتا ہے۔