اسلام آباد (نیوز ڈیسک)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے سائنس و ٹیکنالوجی کے (آج)پیر کو شروع ہونے والے دو روزہ اجلاس کا ایجنڈا جاری کر دیا گیا ہے ، چیئرمین قائمہ کمیٹی ساجد مہدی کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہاؤس میں شروع ہونیوالے اجلاس کے پہلے روز بھنگ (ہیمپ)پالیسی کی منظوری میں تاخیرکی وجوہات بارے کمیٹی کو بریفنگ دی جائیگی، کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجرز کو مستقل کرنے کے حوالے سے منصوبہ بندی بارے بھی کمیٹی کو بریفنگ دی جائیگی۔
بھنگ پالیسی کی منظوری میں تاخیر پر بریفنگ دی جائیگی








