شکر گڑھ(نیوزڈیسک)شکرگڑھ میں باراتیوں کے نوٹ نچھاور کرتے ہوئے فصل خراب ہونے پر کاشتکاروں کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی جبکہ تشدد سے دو خواتین زخمی ہو گئیں۔باراتیوں نے الزام عائد کیا ہے کہ کاشتکاروں کی جانب سے بارات سے واپسی پر ہوائی فائرنگ کی گئی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا گیا۔باراتیوں کا کہنا ہے کہ فائرنگ سے 2 خواتین زخمی ہوئیں اور 2لاکھ روپے نقد اور زیورات بھی چھین لیے گئے۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ 15ملزمان کے خلاف دہشتگردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔
شکر گڑھ، بارات میں نوٹ لٹانے سے فصل تباہ کرنے پر کاشتکاروں کی فائرنگ، 2 خواتین زخمی








