بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

دوسرا ٹیسٹ، نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت لیا ، پاکستان نے ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کر دیں

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں ٹاس جیت کر بیٹںگ کا فیصلہ کیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے ، پاکستان کی جانب سے ٹیم میں دو اہم تبدیلیاں کی گئیں ہیں، حسن علی اور نسیم شاہ کو محمد وسیم جونیئر اور نعمان علی کی جگہ ٹیم میں شامل کیا گیاہے ۔جبکہ نیوزی لینڈ نے بھی ٹیم میں ایک تبدیلی کرتے ہوئے نیل ویگنار کی جگہ میٹ ہنری نے کو دی گئی ہے ۔

پاکستان کی پلیئنگ الیون میں امام الحق، عبداللہ شفیق، شان مسعود، بابراعظم، سعود شکیل، سرفراز احمد، آغا سلمان، حسن علی، نسیم شاہ، میر حمزہ ، ابرار احمد شامل ہیں۔

نیوزی لینڈ کی پلیئنگ الیون میں ٹام لتھام ، ڈیون کانوے، کین ولیمسن ، ہنری نکولز، ڈیرل مچل، ٹام بلنڈل، مائیکل بریسویل ، ٹم سوتھی، ایش سودھی، میٹ ہنری اور اعجاز پٹیل شامل ہیں۔