بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اوپن یونیورسٹی: سمسٹر بہار 2023ء کے داخلے 15جنوری سے شروع ہوں گے

اسلام آباد(ممتاز نیوز )علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے سمسٹربہار2023ء کے پہلے مرحلے کے داخلے ملک کے چاروں صوبوں، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں ایک ساتھ 15جنوری سے شروع ہورہے ہیں۔ سرٹیفکیٹ کورسز، مڈل ٹیک،میٹرک، ایف ا ے اور آئی کام کے داخلے 21فروری تک جاری رہیں گے جبکہ بی ایس(فیس ٹو فیس)، ایم ایس، ایم فل اور پی ایچ ڈی کے فارم 15جنوری سے 15فروری تک وصول کئے جائیں گے۔دوسرے مرحلے کے داخلے یکم مارچ سے شروع ہوں گے جس میں ٹیچرٹریننگ پروگرامز، ایسوسی ایٹ ڈگری(بی اے)اور بی ایس(او ڈی ایل)پروگرامز شامل ہوں گے۔
یونیورسٹی کی نئی پالیسی کے تحت اب دنیا بھر میں رہنے والے اوورسیز پاکستانی اور انٹرنیشنل طلبہ بھی میٹرک، ایف اے اور آئی کام پروگراموں میں داخلہ لے سکتے ہیں۔اِن پروگرامز کو یونیورسٹی آن لائن مینجمنٹ سسٹم کے تحت پیش کررہی ہے۔اس میں طالب علم اپنی اسائنمنٹ آن لائن جمع کرواسکتے ہیں اور امتحانات بھی آن لائن سسٹم کے تحت ہوں گے۔
پہلے مرحلے میں پیش کئے جانے والے تمام پروگراموں کے داخلہ فارم اور پراسپکٹس یونیورسٹی کی ویب سائٹ پر15۔جنوری سے آن لائن دستیاب ہونگے۔داخلہ فارم اور پراسپیکٹس یونیورسٹی کے مین کیمپس، علاقائی کیمپسز /رابطہ دفاتر اور ملک بھر میں قائم کردہ سیل پوائنٹس میں بھی دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ یونیورسٹی کی داخلہ پالیسی کے مطابق بی ایس/ایم ایس سی/ایم فل اور پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلہ حاصل کرنے کے لئے آن لائن اپلائی کرنا لازمی ہے جبکہ میٹرک اور ایف اے پروگراموں میں داخلہ فارم مینول اور آن لائن دونوں طریقوں سے جمع کیا جاسکے گا، فارم آن لائن جمع کرانے کی صورت میں داخلہ فارم پرنٹ کرکے یونیورسٹی کو بھجوانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔