اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)شہر قائدمیں بیکری اور ناشتہ کے تمام آئٹمز کی قیمتوں میں اضافہ نے کم آمدنی والے شہریوں کے ہوش اڑا دیئے۔
شہر کے مختلف علاقوں میں بیکریوں نے بسکٹ، پاپے، کیک رسک اور دیگر بیکری آئٹمز کی قیمتوں میں 50 روپے کلو تک اضافہ کردیا ہے،۔پی پی آئی کے مطابق ڈبل روٹی بریڈ، بن اور دیگر بیکری مصنوعات بنانے والی کمپنیوں نے بھی نئی پرائس لسٹ جاری کردی ہیں۔۔
شہریوں کے مطابق ناشتے کی لاگت میں ایک سال کے دوران 100 فیصد تک اضافہ ہوچکا ہے، دو بڑے اور دو بچوں پر مشتمل ایک چھوٹے سے کنبہ کے لیے ناشہ کے اخراجات 500 روپے تک پہنچ چکے ہیں جن میں چار انڈے، ایک لیٹر دودھ، بریڈ، پاپے اور مکھن کی چھوٹی ٹکیہ شامل ہیں۔









