اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان میں خادم حرمين شريفين کےسفیر نواف سعيدالمالکی نے پیر کو پاکستانی شہری نواز اختر سے ملاقات کی جنہوں نے سعودی شہزادے پرنس محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی ایک خوبصورت تصویر کی پینٹنگ اپنے ٹرک پر کرواکے شہزادہ محمد بن سلمان اور سعودی عرب کی قیادت سے اپنی گہری محبت کا اظہار کیا تھا، سعودی عرب کے سفارتخانہ کے مطابق پاکستان میں متعین سفیر نے یہ بات ایک ٹویٹ میں کہی۔
پاکستانی ٹرک پر سعودی شہزادہ کی خوبصورت تصویر کی پینٹنگ








