اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )قومی اسمبلی کے اسپیکر اسد قیصر نے رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آڈرز جاری کردیے۔جاری اعلامیے کے مطابق سپیکر نے پروڈکشن آڈر قومی اسمبلی کے قواعد و ضوابط کے طریق کار کے تحت جاری کیے ہیں۔پروڈکشن آڈرز جاری ہونے کے بعد علی وزیر تحریک عدم اعتماد پر ووٹنگ میں حصہ لے سکیں گے۔قبل ازیں سندھ کے محکمہ داخلہ نے علی وزیر کو اسلام آباد منتقل کیا تھا اور سندھ ہاؤس اسلام آباد کو سب جیل قرار دیا تھا۔
رکن قومی اسمبلی علی وزیر کے پروڈکشن آڈرز جاری








