اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فوادچودھری نے کہاہے کہ آئندہ 48گھنٹے میں بہت سے چیزیں واضح ہو جائیں گی، مجھے وزارت قانون کا قلم دان مل رہا ہے، کل ہی عدالت سے درخواست کروں گاکہ شہبازشریف کی ضمانت منسوخ کی جائے۔جمعہ کو شہبازگل اور حماد اظہر کے ہمراہ میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے فوادچودھری نے کہاکہ شہبازشریف کو کہ آئیں مراسلہ دیکھیں مگر و ہ بھی نہیں آئے، اس کی ایک ہی وجہ ہے کہ یہ لوگ ساز ش میں ملوث ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہبازشریف اور حمزہ شہبازدونوں باپ بیٹا ضمانت پر ہیں، 48گھنٹے میں بہت سے چیزیں واضح ہو جائیں گی،مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے، کل ہی عدالت سے درخواست کروں گاکہ شہبازشریف کی ضمانت منسوخ کی جائے۔انہوں نے کہاکہ شیروانیا ں سلوانے والوں کو مایوسی ہوگی، منحرف اراکین کی کس طرح ملاقاتیں ہوئیں نوٹس لیاگیا ہے۔اس موقع پر شہبازگل نے کہاکہ آج بچوں کا وزیراعظم پریس کانفرنس کررہاتھا ،بچوں کے وزیراعظم کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا
فوادچودھری کووزیرقانون بنانے، شہبازشریف کی ضمانت منسوخی کیلئے عدالت سے رجوع کا فیصلہ








