کراچی ٹیسٹ میں پاکستان کی بیٹنگ کو جہاں مشکلات کا سامنا ہے، وہیں میچ کے دوسرے دن کپتان بابر اعظم کے رن آوٹ نے سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنا شروع کر دیا۔
ٹیسٹ میچ کے دوسرے روز دو وکٹیں گرنے کے بعدامام الحق اور کپتان بابر کریز پر موجود تھے کہ بابر تیسرا رن لینے کی کوشش میں رن آؤٹ ہوگئے۔ دوسرے اینڈ پر امام الحق تیسرے رن کے لیے پہلے کریز سے نکلے اور واپس چلے گئے، اس دوران بابر امام کے پاس آگئے اور دوسرے اینڈ سے رن آؤٹ ہوگئے۔
جس پر کئی صارفین نے الگ الگ تبصرے کرتے ہوئے ماضی کی بھی تصاویر شئیر کیں اور لکھا یہ ہمیشہ سے پاکستان کا انداز رہا ہے۔
Whose mistake was it? Babar or Imam?
(Gif courtesy: @taimoorze) #PAKvNZ https://t.co/MVhEnueYZu
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 3, 2023
جبکہ زیادہ تر صارفین نے اسے امام الحق کی غلطی قرار دیا ہے، صارف ارسلان نے لکھا کہ یہ امام کی غلطی ہے، اس نے تیسری رن کے لیے ہیڈ اسٹارٹ دیا، جسے دیکھ کر بابر رن کیلئے آئے، جس کے بعد امام نے خو غرضی دکھائی۔
Whose mistake was it? Babar or Imam?
(Gif courtesy: @taimoorze) #PAKvNZ https://t.co/MVhEnueYZu
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 3, 2023
ساری خان نے بابر اعظم کی طرف سے امام کیلئے ایک شعر بھی لکھا کہ ۔۔ دیکھا جو تیر کھا کے کمیں گاہ کی طرف ، امام الحق سے ملاقات ہوگئی۔
Whose mistake was it? Babar or Imam?
(Gif courtesy: @taimoorze) #PAKvNZ https://t.co/MVhEnueYZu
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 3, 2023
آفتاب نے لکھا کہ امام نے اپنے ماموں کی روایت کو تازہ رکھا ہے۔
Whose mistake was it? Babar or Imam?
(Gif courtesy: @taimoorze) #PAKvNZ https://t.co/MVhEnueYZu
— Farid Khan (@_FaridKhan) January 3, 2023
واضح رہے انضمام الحق بھی ماضی میں کئی بار ایسا کر چکے ہیں، آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے میچ میں وسیم اکرم کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہوئے انضمام نے انہیں اسی طرح آوٹ کرا دیا تھا، وسیم اکرم رن لینے دوڑے لیکن پاؤں پر گیند لگنے کے باعث انضمام نیچے گر گئے اور دوڑے ہی نہیں۔