بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی والوں کی صبح اتنی جلدی کیسے؟ نسیم کا اسٹیڈیم میں شائقین کو دیکھ کر سوال

اسلام آباد(سپورٹس ڈیسک) کہا جاتا ہے کہ کراچی والوں کی صبح دن چڑھنے سے پہلے نہیں ہوتی یہی وجہ ہے کہ فاسٹ بولر نسیم شاہ بھی صبح سویرے مداحوں کو اسٹیڈیم میں دیکھ ان سے سوال پوچھے بنا نہ رہ سکے۔

سوشل میڈیا پر نسیم شاہ کی ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں اسٹیڈیم میں موجود شائقین کی جانب سے نسیم شاہ سے تصویر کی خواہش کا اظہار کرتے دیکھا گیا۔

جس پر نسیم کہتے ہیں کہ میری بات سنو، کراچی والوں کی صبح اتنی جلدی کیسے ہوگئی جس پر شائقین نسیم کو بتاتے ہیں کہ نسیم بھائی آپ کی محبت میں آئے ہیں۔

مداحوں کی بات سن کر نسیم ہنستے ہوئے پوچھتے ہیں کہ محبت میں آئے ہیں یا اسکول چھوڑ کر آئے ہیں؟

جس پر لڑکے ہنستے ہوئے بتاتے ہیں کہ ہم اسکول  چھوڑ کر میچ دیکھنے کے لیے آئے ہیں۔