اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )ملک بھر میں کورونا وائرس سے 24 گھنٹوں کے دوران مزید 25 افراد انتقال کرگئے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 41 ہزار 142 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 1122 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔
Statistics 25 Feb 22:
Total Tests in Last 24 Hours: 41,142
Positive Cases: 1122
Positivity %: 2.72%
Deaths :25
Patients on Critical Care: 1186— NFRCC (@NFRCCofficial) February 25, 2022
گزشتہ روز اس وبا نے مزید 25 افراد کی زندگیوں کو نگل لیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 2.72 فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔ اس کے علاوہ 1186 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔