بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

جیسے کبھی تھے ہی نہیں، چہرے کے غیر ضروری بالوں سے چھٹکارے کا آزمودہ طریقہ

خواتین کی ایک بڑی تعداد چہرے پر موجود غیر ضروری بالوں کافی پریشان نظر آتی ہے اور ان سے چھٹکارا پانے کیلئے بیوٹی پارلروں میں پیسہ پانی کی طرح بہانے سمیت کئی جتن کرتی ہیں۔

خواتین کے چہرے پر بالوں کی زیادتی کئی وجوہات کی بنا پر ہو سکتی ہے، تاہم ان میں سب سے اہم وجہ غیر متوازن ہارمونز ہیں۔

اگر کسی خاتون کو غیر معمولی طور پر بالوں کی زیادتی کی شکایت ہے تو سب سے پہلے انہیں اچھے ڈاکٹر سے رابطہ کرنا چاہئیے۔

چہرے کی جلد انتہائی نازک ہوتی ہے اس لئے غیر ضروری بالوں کو ختم کرنے کیلئے ضروری ہے کہ کیمیکل والی نقصاندہ اور مہنگی مصنوعات کے بجائے گھریلو ٹوٹکوں سے مدد لی جائے۔

یہاں ہم آپ کو جسم اور چہرے کے غیر ضروری بالوں سے چھٹکارا پانے کے لیے ایک نہایت آزمودہ طریقہ بتا رہے ہیں جو بالوں کو ایسے ختم کردے جیسے وہ کبھی تھے ہی نہیں۔

اس کیلئے آپ کو چند اجزاء کی ضرورت ہوگی، جو مقدار سمیت درج ذیل ہیں۔

ناریل کا دودھ چار چائے کے چمچ
ایلوویرا جیل دو چائے کے چمچ
میٹھا سودا چٹکی بھر
زنک کا سیرپ ایک چائے کا چمچ
لیوینڈر آئل چند قطرے
آپ ان تمام اجزاء کواچھی طرح مکس کرکے ایک آمیزہ تیار کرلیں۔

اب اسے چہرے اور جس جگہ بال زیادہ ہوں وہاں لگائیں اور ایک سے دو گھنٹے لگا رہنے دیں، جس سے یہ یہ جلد میں جذب ہو جائے گا۔

اس فارمولے کو روز لگائیں، کچھ ہی دنوں میں غیر ضروری بالوں سے نجات مل جائے گی۔