بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اس دور کی سب سے بڑی ضرورت فنی مہارت اور صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم کی ہے جو تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے: ایم اکرم فرید

اسلام آباد :آل پاکستان ہوٹلز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیرمین ، و چیرمین کیپیٹل ایمپلائرز فیڈریشن آف پاکستان ایم اکرم فرید نے کہا نوجوانوں کو انٹرن شپ فراہم کرنے کے پروگرام سے وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ اس دور کی سب سے بڑی ضرورت فنی مہارت اور صنعتی پیشہ ورانہ تعلیم کی ہے جو تیز رفتار ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے-میاں اکرم فرید نے مزید کہا کہ ہوٹلز انڈسٹری میں نوجوان نسل کے لیے روزگار کے بہترین مواقع ہیں ضرورت اس امر کی ہے کے حکومت سیاحت ٹوررزم سیکٹر کی طرف خصوصی توجہ دے ،تا کہ ٹوررزم انڈسٹری فلورش کر سکے اور انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق ورک فورس تیار ہو اور بیروزگاری میں کمی لائی جا سکے اور ملکی ریونیو میں اضافہ ہو ۔انہوں نے مزید کہا کہ اب استاد شاگر والا تصور ختم ہونا چاہیے-انہوں نے کہا کے حکومت نوجوانوں کی تربیت کے لیے انڈسٹری کی جدید لیب فری آف کا سٹ استمال کر سکتی ہے جس میں فارماسوٹیکل ،ٖفلور ملز، سٹیل آئل اینڈ گھی اور مختلف انڈ سربی شامل ہے ،ہمارے 70 لاکھ سے زائد افراد دوسرے ممالک میں ملازمتیں کررہے ہیں، یہ نوجوان زیادہ تر فنی تعلیم کے کم مدت دورانیے کے کورس کرکے بیرون ممالک خدمات سرانجام دے رہے ہیں، بلاشبہ جن ممالک نے فنی تعلیم کو اپنی عمومی تعلیم کا حصہ بناکر اس پر توجہ دی وہاں معاشی ترقی کی رفتار زیادہ ہے اور جس سے اور سیز کا سرپایہ جو کہ 24 بلین سالانہ آتا ہے نوجوانوں کو ہنر مند بنا کر 40بلین تک سالانہ کیا جا سکتا ہے،انہوں نے مزید کہا کے انڈسٹری نے روزگار فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے اور ان کی لیب اور دیگر آلات کے استمال سے طلبہ اور طالبات مستفید ہو رہے ہیں ہم مصنوعات کی تیاری میں دوسرے ممالک سے بہت پیچھے ہیں اور بہت زیادہ زرمبادلہ اشیا کی درآمد پر خرچ کررہے ہیں۔ اشیا کی پیداوار اور اس میں اضافے کیلئے ہمیں اپنے نوجوانوں کی صلاحیتوں سے استفادہ کرنا ہوگا تاکہ وہ تکنیکی اور پیداواری شعبوں کو صحیح خطوط پر چلائیں اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہو، وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن کہا کہ پاکستان کی دوتہائی آبادی 30 سال سے کم ہے اور ملک کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی بامقصد تعلیم اور ہنر سیکھنے پر ہے۔انہوں نے کہا کہ انٹرن شپ پروگرام کے تحت 25000 روپے ماہانہ وضفہ دیں گے تاکہ وہ ہنر سیکھ کراپنے خاندان کی کفالت کر سکیں وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ 30 ہزار بے روزگار گریجویٹ نوجوانوں کے لیے ’’باصلاحیت نوجوان انٹرن شپ پروگرام‘‘ کا آغاز کیا جا رہا ہے، جس کا دورانیہ 6 ماہ ہوگا اور انہیں 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفہ دیا جائے گا۔ اس پروگرام کے تحت 30 ہزار نوجوانوں کو انڈسٹری میں کام کرنے کا موقع ملے گا۔وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزارت منصوبہ بندی کا اصل کام نوجوانوں کے مستقبل کی منصوبہ بندی کرنا ہے۔ پاکستان کی ترقی کا انحصار نوجوانوں اورنجی شعبے کے فعال کردار پر ہے۔ ہمیں اختلافات بھلا کر ملک کو معاشی بحران سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا۔احسن اقبال نے کہا کہ 22 کروڑ کی آبادی کے ملک کی معیشت 8 ماہ میں نہیں ڈوبتی۔ جب گھر میں آگ لگی ہو تو پہلا کام آگ بجھانا ہوتا ہے۔ کس نے آگ لگائی، اس کا فیصلہ بعد میں کر سکتے ہیں۔ ہر پاکستانی کو اس وقت ٹرن اراؤنڈ پاکستان مہم کا چیمپئن بننا ہو گا۔