اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے ہوم سیریز کیلئے شاداب خان کی جگہ شان مسعود کو بابر اعظم کا نائب مقرر کیا گیا ہے ۔
نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے بتایا گیا ہےکہ شاداب خان کے زخمی ہونے کے وجہ سے انہیں ون ڈے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا ، کیونکہ شاداب خان نائب کپتان ہیں اس لیے ان کی غیر موجودگی میں شان مسعود کو بابر اعظم کے ڈپٹی کی ذمہ داری دے دی گئی ہے ۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پی سی بی عبوری سلیکشن کمیٹی نے ون ڈے سکواڈ کا اعلان کیا تھا ، سکواڈ میں حارث سہیل اور فخر زمان کی واپسی ہوئی ہے ، جبکہ نئے کھلاڑیوں میں طیب طاہر اور اسامہ میر کو شامل کیا گیا ہے ، ا سکے علاوہ کپتان بابراعظم، حارث روف ، کامران غلام، امام الحق، محمد حسنین ، محمد نواز، محمد رضوان، محمد وسیم جونیئر ، نسیم شاہ ، سلمان علی آغا، شاہنواز دھانی اور شان مسعود شامل ہیں ۔









