بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

“آپ ٹیم میں نہیں، میں میچ نہیں دیکھوں گا”، فین کا شاداب خان کیلئے ٹویٹ ، سپر سٹار نے دلچسپ جواب دے دیا

لاہور (سپورٹس ڈیسک)قومی کرکٹر شاداب خان کے مداح نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سکواڈ میں شریک نہ ہونے پر  ان سے محت کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ آپ ٹیم میں نہیں ہیں اس لیے میں یہ میچ نہیں دیکھوں گا۔

سماجی رابطوں کی سائیٹ ٹویٹر پر  شاداب خان نے نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ کے اعلان پر تمام کھلاڑیوں بالخصوص نئے پلیئرز کو مبارکباد دی  ، جس کے بعد ان کے ایک مداح نے  جوابی ٹویٹ کیا کہ ” میں ون ڈے سیریز نہیں دیکھوں گا کیوں کہ اس سیریز میں آپ نہیں ہیں”۔

مداح کی ٹوئٹ پر شاداب نے انہیں سمجھانے  کی کوشش کی اور کہا کہ ایک وقت تھا جب مجھے بھی کوئی نہیں جانتا تھا، ایک دفعہ اپنے نئے پلیئرز کو چانس دے کر دیکھیں سب میں ٹیلنٹ ہے جو اس لیول تک پہنچتا ہے، اپنی ٹیم کو ہمیشہ سپورٹ کریں۔