اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ چیف آف آرمی اسٹاف جنرل قمر جاوید باجوہ اور وزیر اعظم عمران خان کے تعلقات مثالی ہیں۔اپنی ٹوئٹ میں انہوں نے کہا کہ مسلسل ایک مہم چلائی جا رہی ہے کہ حکومت اور فوج کو علیحدہ دکھایا جائے، کسی بھی صورت میں ان تعلقات پر آنچ نہیں آئے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ عمران خان واضع کر چکے ہیں افواج پاکستان ملک کی سلامتی اور تحفظ کی علامت ہے۔
آرمی چیف اور وزیر اعظم کے تعلقات مثالی ہیں، فواد چودھری








