بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

عدم اعتماد پر ووٹنگ کے دن ریڈ زون کی سیکیورٹی فول پروف کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک )وزیراعظم عمران خان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک پر ووٹنگ والے دن ریڈ زون میں سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے حتمی سیکیورٹی پلان مرتب کرنے کیلئے وزارت داخلہ میں اہم اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے جس کی صدارت وزیر داخلہ شیخ رشید کریں گے۔

ریڈ زون میں فول پروف سیکیورٹی کے حوالے سے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ووٹنگ والے دن کسی کو بھی ریڈ زون میں احتجاج کی اجازت نہیں ہوگی اور نہ کسی کو داخلے کی اجازت دی جائے گی۔