بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

رمیز راجہ نے پنشن کیلئے کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ پر سائن کردیئے، ماہانہ کتنی پنشن ملے گی؟

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)سابق چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی)رمیز راجہ نے پنشن کیلئے کرکٹ بورڈ کے کوڈ آف کنڈکٹ پر سائن کردیئے۔

نجی ٹی وی کے مطابق سابق چیئرمین پی سی بی رمیز راجہ نے پنشن کیلئے کرکٹ بورڈ سے درخواست کی تھی ، رمیز راجہ نے پی سی بی کے کوڈ آف کنڈکٹ پر دستخط کر دیئے، سابق چیئرمین پی سی بی کو یکم جنوری سے ایک لاکھ 54 ہزار روپے پنشن ملے گی ۔

یاد رہے کہ سابق چیئرمین پی سی بی رمیزراجہ کرکٹ بورڈ سے ماہانہ تنخواہ نہیں لیتے تھے تاہم وہ دیگر مراعات ادارے سے لیتے تھے۔