بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سیاست میں خوشگوار تبدیلی،فواد چودھری نے اچھی ریت قائم کردی

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے رہنما اور سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز کی جلد صحت یابی کے حوالے سے ٹوئٹ کیا اور ان کیلئے نیک خواہشات کااظہار کیا ہے۔

 

مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر مریم نواز جنیوا میں ہیں جہاں ان کے گلے کا آپریشن ہوا تھا، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں مریم نواز کے آپریشن کے بارے میں آگاہ کیا تو پی ٹی آئی کے رہنما فواد چودھری نے مریم نواز کیلئے نیک خواہشات کااظہارکیا۔
اب سینئر نائب صدر ن لیگ مریم نواز نے خیریت دریافت کرنے پر فواد چودھری کا شکریہ ادا کیا۔