فیصل آباد( معظم رندھاوا) فیصل آباد میں تھانہ گلبرگ ہولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی ایس ایچ او گلبرگ نے بکر منڈی میں کار کو روک کر سینکڑوں بوتلیں شراب برآمد کر لی ۔پولیس نے کار ڈرائیور کو گرفتار کر کے حوالات میں بند کر دیا ہے اور ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایس ایچ او گلبرگ محسن منیر بسراء نےبکر منڈی کے قریب ناکی بندی کے دوران اے بی سی پل کی جانب سے آنے والی ایک سوزوکی کار کو مشکوک جان کر روکا جس ہر ملزم نے گاڑی بھگا کر نکل جانے کی کوشش کی لیکن ایس ایچ او محسن بسراء نے جان کی ہرواہ نہ کرتے ہوئے گاڑی کے سامنے آ کر اسے رکنے ہر مجبور کر دیا ۔پولیس نے گاڑی کی تلاشی لینے کے دوران سینکڑوں بوتلیں ولائیتی شراب جو کہ مختلف برانڈز کی ہیں برآمد کر لیں اور پولیس نے کار ڈرائیور فاروق شہزاد کو حوالات میں بند کر کے اس کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے اور ملزم سے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔
فیصل آباد،منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کارروائی








