بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین نادرا کا راولپنڈی ،اسلام آباددفاتر کا اچانک دورہ،سائلین کے مسائل حل کرنے کے احکامات جاری کئے

اسلام آباد(ممتا زنیوز)چیئرمین نادرا ‪طارق ملک کا نادرا دفاتر راولپنڈی اور بلیوایریا اسلام آباد کا اچانک دورہ، خصوصی افراد کے لئے بنائے گئے ریمپ، ویل چیئر اور آپریشنز کا جائزہ لیا۔
چیئرمین نادرا نے دفاتر میں تعینات ملازمین کا شہریوں کے ساتھ نامناسب رویے، سست روی اور خالی کاؤنٹرز کے متعلق شکایات پر سخت برہمی کا اظہار کیا۔
چیئرمین نادرا نے کہا کہ معیاری سروس کی فراہمی میں کسی بھی قسم کا خلل پیدا کرنے والے ملازمین سے آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا۔
چیئرمین نادرا کی ‪ڈی جی اسلام آباد‬ کو ہدایت کی کہ ایسے ملازمین کی ادارے میں کوئی جگہ نہیں،
‏ ‪طارق ملک ‬ نے دفاتر میں سائلین سے ان کے مسائل دریافت کئے، موقع پر حل کرنے کے احکامات جاری کئے۔