بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شب، سرگودھا یونیورسٹی ،جامعہ کراچی کو ہرادیا

پشاور(ممتازنیوز)آل پاکستان انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ میں یونیورسٹی آف سرگودھا نے یونیورسٹی آف کراچی کو تین صفر سے شکست دیدی۔

اس موقع پر ڈائریکٹر سپورٹس پشاور یونیورسٹی بحرکرم مہمان خصوصی تھے ۔ان کے ہمراہ،ڈاکٹر نورزادہ، ڈپٹی ڈائریکٹر ہائیر ایجوکیشن ارشد حسین، سجاد احمد، سمیت دیگراہم شخصیات موجود تھیں،ڈائریکٹوریٹ آف سپورٹس یونیورسٹی آف پشاور کے زیر اہتمام آل پاکستان انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈکے مقابلے پشاور یونیورسٹی میں جاری ہیں ۔گزشتہ روز کھیلے گئے میچز میں یونیورسٹی آف سرگودھانے سرسید یونیورسٹی آف کراچی کو پچیس نو، پچیس آٹھ اور پچیس نو سے شکست دیکر اگلے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔

پنجاب یونیورسٹی نے کراچی یونیورسٹی کو پچیس سولہ‘ پچیس بارہ اور پچیس پندرہ سے شکست دی جبکہ آخری میچ میں اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے یو ایم ٹی کے خلاف بائیس پچیس‘اکیس پچیس‘پچیس اٹھارہ‘پچیس سترہ اورپندرہ چودہ سے کامیابی حاصل کی‘آل پاکستان انٹر یونیورسٹی والی بال چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں سولہ بہترین یونیورسٹیوں کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں فائنل دس جنوری کو کھیلاجائیگا۔