بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کراچی میں جوڑ توڑ کا عمل بند ہوناچاہیے،حافظ نعیم الرحمان

امیرجماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان نے کہاہے کہ 15 جنوری کو بلدیاتی انتخابات ہورہے ہیں مگر سازشیں اب بھی ہورہی ہیں۔ اب جوڑ توڑ کاعمل بند ہوناچاہیے۔
کراچی میں انتخابی جلسے سے خطاب میں حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ کراچی میں جوڑ توڑ کے سیاست کو مردہ آباد کہنے کا وقت آگیا ہے، جوڑ توڑ نہیں کراچی والوں کو ووٹ کا حق دینا ہوگا۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ سازشی عناصر ہربار الیکشن کا التوا چاہتے ہیں۔ الیکشن کمیشن کو کہتاہوں سازشوں میں نہ آئیں،انتخابات کرائیں، انتخابات کراؤ اور شفاف طریقے سے کراؤ۔
امیرجماعت اسلامی نے کہا کہ ہمیں زبانوں کی بنیاد پر تقسیم کردیا گیا ہے، کراچی کو بدقسمتی سے کوئی اون نہیں کرتا، کراچی میں پولیس اورر ینجرز تحفظ نہیں کرسکتے تو ہمیں لائسنس کاحق دیا جائے، شہری محلہ کمیٹیاں بنائیں، کراچی والےاب اپنا تحفظ خود کریں گے۔
حافظ نعیم کا کہنا تھا کہ کراچی ایک نئے دور میں داخل ہورہا ہے، کراچی میں جماعت اسلامی نیا انقلاب لیکر آئیگی ۔ کراچی کی عوام اب چنکچی کے دھکے نہیں کھائیں گے، کراچی غریبوں کی ماں ہے، تمام مسائل کے باوجود کراچی پاکستان کو چلاتا ہے۔