ملتان ( مقبول حسین )الخدمت چیئرٹی آسٹریلیا ہسپتال چوک ناگ شاہ مظفر گڑھ روڈ کا باقاعدہ افتتاح کر دیا گیا ،ہسپتال میں ایمرجنسی او پی ڈی آرتھوپیڈک اپریشن تھیٹر گائنی سمیت دیگر شعبہ جات کی جدید سہولیات دستیاب ہیں۔
ہسپتال کی افتتاحی تقریب گزشتہ شب ہسپتال کے سبزہ زار میں منعقد ہوئی اس موقع پر الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر ڈاکٹر حفیظ الرحمن چیئرٹی آسٹریلیا کے چیئرمین رانا وجاہت علی،الخدمت پنجاب کے صدر راؤ محمد ظفر جنوبی پنجاب کے صدر ڈاکٹر اشرف علی عتیق ملتان کے صدر احمد چغتائی نے دیگر عمائدین مہمانان گرامی اور معززین شہر کے ہمراہ افتتاح کیا اور افتتاحی تختی کی نقاب کشائی بھی کی انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات کا معائنہ بھی کیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئیصدر الخدمت پاکستان ڈاکٹر حفیظ الرحمن نے کہا کہ الخدمت چیئرٹی آسٹریلیا ہسپتال پاکستان اور آسٹریلیا کے مابین محبت اور اخوت کا باعث بنے گا آسٹریلیا کا شہر سڈنی اور ملتان شہر سسٹر شہر ہیں ملتان کی آبادی 50لاکھ اورسڈنی کی آبادی بھی 50لاکھ ہے ملتان میں دوران زچگی ایک لاکھ میں سے 5-6اموات زچگی کے بعد ایک ہزار بچوں میں سے 65بچے 5سال تک کی عمر تک پہنچتے جبکہ سڈنی میں یہ شرح تین سے چار اور 10سے 15ہے الخدمت ملتان ہسپتال ماں بچے کی صحت محفوظ بنانے کی کوشش کرے گا انہوں نے کہا کہ الخدمت چیئرٹی آسٹریلیا ہسپتال آنے والے ہر مریض کو شفاء یاب کرنے کی ہر ممکن کوشش کرے گا اور پیسے سفارش کے بغیر معیاری صحت کی سہولیات فراہم کرنے کا عملی نمونہ بنایا جائے گا چیئرمین چیئرٹی آسٹریلیا رانا وجاہت علی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یوم تشکر کا دن ہے کہ ایک خواب شرمندہ تعبیر ہوا ہم آسٹریلیا میں رہ کر ہم وطنوں کے لیے الخدمت کے ایماندار اور بہترین نیٹ ورک کے زریعے فلاحی خدمات سرانجام دے رہے ہیں تقریب سے الخدمت ہیلتھ فاؤنڈیشن پاکستان کے صدر زاہد لطیف نے کہا کہ الخدمت کے پاکستان بھر میں 44ہسپتال کام کررہے ہیں جبکہ ڈائیگناسٹک کا ایک بڑا سیٹ اپ بھی کام کررہا ہے جوکورونا کے دوران سامنے بھی آیا مستقبل میں الخدمت کے ہسپتال اور ڈائیگناسٹک سنٹرز معیاری صحت کا بڑا زریعہ بن کر سامنے آئیں گے۔
لائنز انٹرنیشنل کے رہنما محمد افضل سپرا نے کہا کہ دنیا میں الخدمت پاکستان کے لیے ایک مثبت پہلو کے طور پر اجاگر ہوا ہے اچھے اور فلاحی کاموں کی تشہیر برائے تقلید ہونی چاہیے ڈاکٹر ولی محمد مجاہد نے ہسپتال سے متعلق بزریعہ ملٹی میڈیا شرکاء تقریب کو تفصیلات سے آگاہ کیا اور بتایا کہ انسانی فلاح اور رب کی رضا کے لیے منصوبہ شروع کیا جو سات سال کی مدت میں 75فیصد مکمل ہوا جو صرف ہسپتال ہی نہیں میڈیکل کالج بنے گا اور جنوبی پنجاب سمیت بلوچستان اور سندھ کے لوگ بھی اس سے مستفید ہوں گے۔
عبدالمحسن شاہین نے کہا کہ الخدمت چیئرٹی آسٹریلیا ہسپتال شہر کے لیے نشتر ہسپتال ملتان کی تعمیر کے 60سال بعد دوسرا بڑا صحت کا منصوبہ ہے تقریب سے ڈاکٹر عبدالعزیز میمن نے بھی خطاب کیاتقریب میں چوہدری ذوالفقار،نجم الاسلام، احتشام الحق،خواجہ محمد فاروق، ڈاکٹر صفدر اقبال ہاشمی،ڈاکٹر واجد برکی،ہمایوں شہزاد سمیت شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی تقریب میں ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے والے جماعت اسلامی کراچی کے رہنما نعمت اللہ خان،خورشید خان کانجو،ڈاکٹر حفیظ انور،ڈاکٹر عبدالشکور و دیگرمرحومین کے لیے فاتحہ خوانی و دعاء مغفرت کی گئی ۔
ملتان، الخدمت چیئرٹی آسٹریلیا ہسپتال چوک ناگ شاہ مظفر گڑھ روڈ کاافتتاح کردیاگیا








