بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

شدید سردی میں بجلی کی بندش، مہنگائی اور نا تجربہ کار حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا، ڈاکٹر ابراہیم مغل

ممتازنیوز(ممتازنیوز)چیئرمین ایگری فورم پاکستان ڈاکٹر ابراہیم مغل نےکہاہے کہ شدید سردی میں بجلی کی لوڈشیڈنگ و بندش، آسمان کو چھوتی مہنگائی اور نا تجربہ کار حکومت نے عوام کا جینا دوبھر کردیا،ثابت ہو گیا ہے کہ موجودہ حکمرانوں کے پاس عوامی مسائل کے حل کو کوئی لائحہ عمل موجود نہیں ہے، حکمرانوں کی نااہلی کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں۔
اپنے ایک بیان میں ابراہیم مغل نے کہاکہ حالات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ اب لوگوں کو آٹاملنا بھی محال ہوگی گیاہے، حکومت کی طرف سے آٹے کی سمگلنگ روکنے کے لئے اس کی قیمت بڑھانے اور بجلی کی بچت کے لئے رات کو کاروبار جلدبند کرنے کے اقدامات کو مضحکہ خیزہیں،ایسے فیصلوں سے معیشت بہتری کی بجائے مزید تنزلی کا شکارہوگی ،حکمران طبقہ اگر توانائی کی بچت اور معیشت بحران سے نکالنے میں سنجیدہ ہے تو وزیروں ،مشیروں کو فوج کم کی جائے،ان کی تنخواہوں اور مراعات میں کٹوتی کی جائے ،ایوان صدراور وزیراعظم ہاوس سمیت تمام اہم سرکاری عمارتوں کو بلاتاخیر شمسی توانائی پر منتقل کیا جائے۔
ابراہیم مغل نے وزیراعظم شہبازشریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ کون احمق آپ کوپھر عمران خان کی طرح پستی کی طرف لے جاناچاہتا ہے،لگتا ہے کہ ماضی سے آپ نے کچھ نہیں سیکھا۔انہوں نے کہاکہ کاروبار کی جلدبندش جیسے فیصلے ماضی میں بھی غیرموثرثابت ہوئے لیکن اس کے باوجود ہر آنے والی حکومت انہی فیصلوں کو دوہراتی ہے۔ابراہیم مغل نے کہاکہ توانائی کی بچت اور معاشی بہتری اس وقت تک ممکن نہیں جب تک حکمراں اور بیوروکریسی اپنی شاہ خرچیاں بندنہ کریں ،بچت کے اقدامات کا اطلاق عوام پر نہیں بلکہ اشرافیہ پر کیا جائے،حکمران عوام پر بوجھ نہ ڈالیں ۔انہوں نے کہاکہ آٹے کی سمگلنگ کی روک تھام کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کئے جائیں ،قیمتیں بڑھانااس مسئلے کا حل نہیں ،ایسے فیصلے جگ ہنسائی کا باعث بن رہے ہیں۔