اسلام آباد(ممتازنیوز) پی ٹی آئی کے منحرف رکن قومی اسمبلی ناصر خان موسیٰ زئی نے قومی اسمبلی میں واپس جانے کا اعلان کردیا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے ناصر خان موسیٰ زئی نے کہاکہ عدم اعتماد کے بعد عمران خان پی ٹی آئی کے ارکان سے اپوزیشن کے کردار یااستعفے پر رائے لی تھی،پی ٹی آئی کے 80 فیصد ارکان نے اپوزیشن میں بیٹھنے کی رائے دی تھی،تاہم شیخ رشید کے جذباتی جملوں کے بعد عمران خان نے استعفیٰ دینے کا کہہ دیا۔انہوں نے کہاکہ میں قومی اسمبلی میں واپس جار ہوں۔ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ عمران خان کے خلاف کس بات کی سازش ہوئی،سازش تو اس کے خلاف ہوتی ہے جو کسی کے لئے خطرہ ہو،امریکہ کو کیاضرورت تھی ۔انہوں نے کہاکہ سابق آرمی چیف جنرل(ر)قمرجاوید باجوہ نے جتناعمران خان کو سپورٹ کیا اتناتاریخ میں کسی حکومت کو اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے سپورٹ نہیں ملی،اسٹیبلشمنٹ چاہتی ہے کہ ملک میں جمہوریت برقراررہے،عمران خان کی حکومت نے عوام کے ساتھ جو وعدے کئے ان میں سے کوئی پورا نہیں کیا گیا ۔انہوں نے کہاکہ میرا مستقبل میں پی ٹی آئی کے ساتھ جانے کا امکان نہیں،جے یو آئی کےساتھ چلاجاؤں گا۔انہوں نے کہاکہ جے یو آئی نے کبھی شریعت کی بات نہیں کی تاہم ان کاکہناہے کہ شریعت کے خلاف کوئی قانون سازی ہوئی تو اس میں رکاوٹ بنیں گے۔
پی ٹی آئی کے منحرف رکن ناصر موسیٰ زئی کا قومی اسمبلی میں واپس جانے کا اعلان








