پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ اچھا محسوس ٹیم کی جیت پر ہوتا ہے۔
نیوزی لینڈ کے خلاف پہلا ون ڈے میچ جیتنے اور میچ کے بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ لینے کے بعد نسیم شاہ نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ پرفارمنس کا مزہ ہی تب ہے جب پاکستان جیتے۔
انہوں نے لکھا کہ جیت ٹیم کی کوشش ہے جس میں سب کھلاڑیوں نے اپنا حصہ ڈالا، اب نظریں اگلے میچ پر ہیں۔
نسیم شاہ نے اسامہ میر کو شاندار ڈیبیو پر مبارک باد بھی دی۔
It's the best feeling ever when Pakistan wins, performance ka maza hi tub hai! Everyone has played their part in winning, @babarazam258 @iMRizwanPak @mnawaz94 @Wasim_Jnr, it's a team effort!
Congrats to @iamusamamir, for a well-deserved debut. All eyes to the next game now! pic.twitter.com/qCQkPCOzV5
— Naseem Shah (@iNaseemShah) January 9, 2023
فاسٹ بولر کے پیغام پر مداحوں نے کمنٹس کر کے ان کی تعریف کی اور اگلے میچ کے لیے نیک خواہشات کا بھی اظہار کیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان 3 ون ڈے میچوں کی سیریز کے پہلے میچ میں نسیم شاہ نے 5 وکٹیں حاصل کی تھیں جس پر انہیں بہترین کھلاڑی کا ایوارڈ دیا گیا تھا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے میچ کل کراچی میں شیڈول ہے۔









