راولپنڈی ( نیوزڈیسک) سربراہ پاکستان عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر خزانہ نے 6 بلین کمرشل فارن اکاؤنٹ کا ذکر کر کے نیا بحران پیدا کر دیا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ لوگ بینکوں میں اپنے ڈالر لینے جاتے ہیں، بینک پیمنٹ سے انکاری ہیں، جنیوامیں امداد کی 1 سے 7 سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہے جو اُن کےسفارت کار اور این جی اوزکے ذریعے خرچ ہوں گے۔
سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ ہمارے حکمرانوں کا دنیا میں امیج پیشہ ور فقیروں کا ہے، جنیوامیں ایک بھی اہم لیڈر کانفرنس میں شریک نہیں ہوا، اکا دُکا ویڈیو لنک پر تھے جبکہ ہمارے وزیروں کا جمعہ بازار لگا تھا۔
سابق وزیر کا مزید کہنا تھا کہ متحدہ عرب امارات اور آئی ایم ایف کا بھی جلد پتہ چل جائے گا، ملک بھر میں بھوک کا راج، صنعتیں بند، بیروزگاری کا طوفان 13 جماعتوں کا کارنامہ ہے۔
وزیر خزانہ نے6بلین کمرشل فارن اکاونٹ کاذکرکرکےنیابحران پیداکردیاہےلوگ بینکوں میں اپنےڈالرلینےجاتےہیں بینک پیمنٹ سےانکاری ہیں جنیوامیں امداد کی1سے7سال تک 3 مراحل میں یقین دہانی ہوئی ہےجواُنکےسفارت کاراور این جی اوزکے ذریعےخرچ ہوں گےہمارےحکمرانوں کادنیامیں امیج پیشہ ورفقیروں کاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 10, 2023









