بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 فیصل آباد،نوید مختار گھمن قتل کیس میں اہم پیشرفت، پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرلی،عینی شاہدین کے بیانات قلمبند

فیصل آباد( معظم رندھاوا) سابق صدر ڈسٹرکٹ بار نوید مختار گھمن کے قتل کیس میں اہم پیش رفت، پولیس کو واقعہ کی سی سی ٹی وی فوٹیج مل گئی۔فوٹیج میں سمندری روڈ پر ایک ملزم کو چوہدری نوید مختار گھمن کی گاڑی کے انتہائی قریب سے گولیاں برساتے دیکھا جا سکتا ہے ۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کو شناخت کرنے میں مدد ملے گی۔ پولیس نے واقعہ سے متعلق چند عینی شاہدوں کے بیانات بھی قلمبند کرلئے ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق دونوں ملزمان پولیس کی نمبر پلیٹ لگی موٹر سائیکل پرسوار تھے جو واردات کے بعد فرار ہوگئے ۔ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ جلد ملزمان تک پہنچنے میں کامیاب ہو جائے گی۔