خانیوال (وقار پراچہ ) دھند کے باعث پیش آنے والے دو مختلف ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق اور 16 زخمی ہوگئے ۔
تفصیلات کے مطابق خانیوال ٹول پلازہ کے قریب تیز رفتار وین اور ٹرالر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں دو افراد عمر اور سید محبوب علی شاہ موقع پر جاں بحق ہوگئے جبکہ اللہ رکھا، راشد، قیصر، اسرار زخمی ہوگئے جنہیں ریسکیو اہلکاروں نے زخمیوں کو طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔
ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثہ دھند کے باعث پیش آیاجبکہ شدید دھند کے باعث نزد یوکے بابا ریسٹورنٹ کے قریب پیش آنے والے ایک دوسرے حادثے میں فیصل موورز بس اور ٹرک میں میں تصادم ہواجس میں 12افرادزخمی ہوگئے جنہیں ریسکیواہلکاروں نے طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کردیا۔
خانیوال،دھندکے باعث ٹریفک حادثات ، 2 افراد جاں بحق ، 16 زخمی








