پاکستان مسلم لیگ (ن) پنجاب کی پارلیمانی پارٹی کے اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، لیگی قیادت نے تمام اراکین کو پنجاب اسمبلی میں ہی رکنے کی ہدایت کر دی۔
ذرائع کے مطابق تمام اراکین کو اپنی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے اور 15، 15 اراکین پر مشتمل گروپ بنا کر ایک ایک لیڈر مقرر کردیا گیا ہے۔
اراکین کو ”وزیرِ اعلیٰ اعتماد کا ووٹ لیں“ کے نعرے لگانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے، ساتھ ہی کہا گیا ہے کہ اسمبلی کی معمول کی کارروائی نہ چلنے دیں۔اراکین کو ہدایت کی ہے کہ ایوان میں الرٹ رہیں اور موقع کی مناسبت سے ایکشن لیں۔
پنجاب اسمبلی کا اجلاس 3 گھنٹے کی تاخیر سے شروع ہوچکا ہے، اسپیکر سبطین خان اجلاس کی صدارت کررہے ہیں۔ ایوان میں حکومت کے 25 اور اپوزیشن کے 56 ارکان موجود ہیں۔
ن لیگی اجلاس کی اندرونی کہانی، تمام اراکین کو پنجاب اسمبلی میں ہی رکنے کی ہدایت








