خانیوال (وقار پراچہ) نیشنل ہائی ویز موٹروے پولیس موجودہ موسم کے پیش نظر شہریوں کو محفوظ سفر مہیا کرنے کیلئے پر عزم۔ تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس خالد محمود کےویژن کےمطابق ڈپٹی انسپکٹرجنرل موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید اور سیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف علی چوہدری کے حکم پرڈی ایس پی محمدحسن بھٹی نے بیٹ نمبر 22 میں اپنی ٹیم کیساتھ موجودہ موسم کی پیش نظرمیٹنگ کی اور شہریوں کو آرام دہ اور محفوظ سفرکویقینی بنانے کے عزم کو دہرایا۔انہوں نےفوگ کی آگاہی کے سلسلہ میں بیٹ کے تمام پلازہ جات پربریفنگ جاری رکھنے کاحکم دیااورشہریوں کو دوران سفر کسی بھی مددکی صورت میں بروقت مدد کو یقینی بناناترجیح اول قراردیا۔علاوہ ازیں انہوں نےکہا کہ شہری شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں۔اگر انتہائی ضروری ہو تو دن کی روشنی میں سفر کریں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں گاڑی کی لائٹس ڈم پر رکھیں گاڑی کی اگلی اور پچھلی سائیڈ پر فاگ لائٹس لگائیں موٹروے پر دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی وے موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن ‘130’پر کال کریں یاسمارٹ فون ایپلی کیشن ‘ہمسفر ایپ سے مدد حاصل کریں قومی شاہراؤں کو محفوظ سے محفوظ تر بنانا موٹرویز پولیس کا فرض اولین ہے۔
شہری شدید دھند میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں ،موٹرویز پولیس








