اسلام آباد (طارق سمیر) وزیر اعظم شہباز شریف جنیوامیں ہونے والی ”ریزیلیئنٹ پاکستان بین الاقوامی کانفرنس “ میں شرکت کے بعد متحدہ عرب امارات کے دو روزہ اہم دورے پر12جنوری جمعرات کو ابوظہبی پہنچیں گے جہاں وہ متحدہ عرب امارات کے صدر اور دیگر اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے جن میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور پاکستان کی معاشی مشکلات کے حل کےلئے اہم بات چیت ہوگی ۔ ان ملاقاتوں میں متحدہ عرب امارات کی طرف سے پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے امور بھی زیر غور آئیں گے ۔
وزیراعظم کے ہمراہ وفد میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر دار ی، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف ، وزیر اطلاعات مریم اور نگزیب ، وفاقی وزیر ریلوے اور ایوی ایشن خواجہ سعد رفیق اور دفتر خارجہ کے دیگر اعلیٰ حکام بھی ہمراہ ہونگے ۔ سر کاری ذرائع کے مطابق وزارت عظمیٰ کا عہد ہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ تیسرا دورہ ہوگا ۔
وزیر اعظم متحدہ عرب امارات کے2 روزہ اہم دورے پر12جنوری ابوظہبی پہنچیں گے








