اسلام آباد(طارق سمیر)وزیراعظم شہبا زشریف جنیوا میں ہونے والی ”ریزیلیئنٹ پاکستان بین الاقوامی کانفرنس “میں شرکت کے بعد آج رات وطن واپس پہنچیں گے جس کے بعد بدھ کو وہ وزیر اعظم ہاؤس میں دو اہم اجلاسوں کی صدار ت کریں گے جن میں ملکی معیشت کو مستحکم بنانے اور مہنگائی کو کم کر نے بالخصوص گندم اور آٹے کی سپلائی کے معاملے پر بریفنگ لیں گے ۔ اجلاس میں وزارت فوڈ سکیورٹی اور دیگر حکام کی طرف سے انہیں گندم اور آٹے کی سپلائی اور قیمتوں میں حالیہ مصنوعی اضافے پر بریفنگ دی جائیگی جبکہ وزیراعظم بدھ کو ہی بعد اہم فائلوں کی بھی منظور دیں گے ۔
وزیراعظم کی آج رات واپسی،کل دواجلاسوں کی صدارت ،اہم فائلوں کی منظوری دینگے








