لاہور(ممتازنیو ز)پنجاب اسمبلی کے اجلاس کے بعد واپس جاتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ راناثنااللہ کی گاڑی پر جوتا پھینک دیا گیاجو گاڑی کی ونڈ سکرین پر لگا۔وزیرداخلہ گاڑی کی فرنٹ سیٹ پر بیٹھے ہوئے تھے ، ڈرائیور ایک لمحے کے لئے رکااور پھر گاڑی چلادی۔ نامعلوم شخص جوتا پھینک کر موقع سے فرار ہوگیا
رانا ثنا اللہ اسمبلی سے روانہ ہو رہے تھے تو کسی نے جوتا مار دیا جو انکی گاڑی کی ونڈ سکرین پر لگا pic.twitter.com/7Dyf5Kive9
— Hassan Hafeez (@hassanarynews) January 10, 2023









